بیٹے کے جرم پر جیکی چن شرمندہ

25 دسمبر 2014
۔جیکی چن۔ — فائل فوٹو
۔جیکی چن۔ — فائل فوٹو

بیجنگ: ہولی وڈ سٹار جیکی چن اپنے بیٹے کے منشیات استعمال کر نے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کے مطابق جیکی چن امید کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک دن منشیات استعمال کرنے کے خطرات اور مسائل پر آواز اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے پر رواں ہفتے فرد جرم عائد ہونے کے بعد جیچی چن کو ہر صورت عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

32 سالہ اداکار اور گلوکار جیچی کو رواں سال چرس استعمال کرنے کا ٹیسٹ مثبت ہونے پر بیجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جیچی کے گھر سے 100 گرام منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

بدھ کو رات گئے ژن ہوا پر جاری ہونے والے جیکی چن کے ایک بیان میں کہا گیا' میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں وہ انسداد منشیات کا علم بردار بنتے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرے'۔

رپورٹ کے مطابق جیکی چن نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی مدد کیلئے کبھی کسی کا سہارا نہیں لیا۔

ایکشن اور کامیڈی سٹار جیکی چن نے اگست میں اپنے بیٹے کی گرفتاری پر عوام سے'جھک کر معافی مانگی تھی۔

ساٹھ سالہ جیکی 2009 میں چین کی قومی انسداد منشیات کمیٹی کے خیر سگالی ترجمان کی خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

چین نے حالیہ کچھ مہینوں میں منشیات استعمال کرنے کے الزامات پر کئی فلمی، ٹی وی اداکار ، فلم ہدایت کار اور نامور لکھاری بھی گرفتار کیے گئےہیں۔

ان گرفتاریوں کی سرکاری ٹی وی اور سوشل میڈیا پر زبردست تشہیر بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ چین میں مشیا ت سے جڑے جرائم پر سزائے موت اور عمر قید سمیت سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں