• KHI: Sunny 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C

پاکستانی بُل فائٹنگ

شائع January 7, 2015

ہزاروں افرا پنجاب کے ضلع اٹک کے ایک گاﺅں کھنڈا میں جمع ہیں اور وہاں ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ ہے بیلوں کی دوڑ جو دیکھنے والوں کے اندر ایک جوش سا بھر دیتی ہے۔

انتہائی سنسنی خیز اور جارحانہ انداز کی اس روایتی ریس کی کشش صوبے بھر کے کاشتکاروں اور جاگیرداروں کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور وہ اپنے تیز اور مضبوط ترین بیلوں کو اس میں شرکت کے لیے لے کر آتے ہیں۔

اس ریس کے دوران بیلوں کو ساڑھے تین سو میٹر کے راستے پر دوڑایا جاتا ہے اور ان کو چلانے والے ایک لکڑی کے تختے پر پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔