• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

رباط کے نظروں سے اوجھل قدیم تاریخی علاقے

شائع January 17, 2015

مراکش کے دارلحکومت رباط کے علاقے قصبۃ الودایۃ اور مدینہ کی دیواروں کے پیچھے خوبصورت رنگ برنگ عمارتوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی بھول بھلیاں گلیوں کی صورت موجود ہیں جبکہ سٹرکوں پر قائم بازار اس قدیم تاریخی شہر کی جانب لوگوں کی توجہ مزید مبزول کرواتے ہیں۔

رباط کو حال ہی میں یونسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے اور یہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا علاقہ بھی تصور کیا جاتا ہے تاہم زیادہ تر سیاح مراکش اور فیض کے دیگر علا قوں کو دیکھنے آتے ہیں۔

قصبۃ کو 21ویں صدی میں الموحد نامی سربراہ کی جانب سے دریائے بو رقراق کے کنارے پر آباد کیا گیا تھا۔ قصبۃ اسپین کے علاقے اوڈولیشیا کے مقابلے میں ایک اہم فوجی مرکز تصور کیا جاتا تھا۔

اس تاریخی علاقہ میں اب 2 ہزار لوگوں رہائش پذیر ہیں۔