• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

آرمی چیف اوروزیر اعظم کا ضرب عضب پر تبادلہ خیال

شائع February 6, 2015

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر -ون پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Feb 06, 2015 06:07pm
فوج تو دہشت گردوں سے نمبٹنے میں سنجیدہ نظر آتی ہیں لیکن حکومت میں تو دہشت گردوں کے ہمدرد بیٹھے ہیں

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025