• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

لائن آف کنٹرول پر تجارتی سرگرمیاں معطل

شائع February 7, 2015

مظفر آباد : ریاست جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف چکوٹھی سیکٹر سے ہونے والی تجارت معطل ہو گئی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر تجارتی سرگرمیاں ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہیں، ہندوستانی حکام نے آزادکشمیر سے تجارتی سامان لے کر جانے والے 22 ٹرک روک لیے۔

آزاد کشمیر کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی نے بھی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے آنے والے 50 ٹرکوں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔

ہندوستانی حکام کی جانب سے تجارتی سامان میں مبینہ طور پر براﺅن شوگر (ہیروئن) اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

چکوٹھی سیکٹر پر کھڑے ٹرک— اے ایف پی فائل فوٹو
چکوٹھی سیکٹر پر کھڑے ٹرک— اے ایف پی فائل فوٹو

آزادکشمیر ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے حکام نے انٹرا کشمیر ٹریڈ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام تجارتی سامان لے جانے والے ٹرک واپس کرنے کے پابند ہیں۔

حکام کے مطابق تجارتی سامان سے منشیات نکلنے کے ثبوت فراہم کیے جائیں جس وقت تک ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جاتے ۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے جانے والے تمام ٹرکوں اور ان کے ڈرائیورز کی واپسی تک سرحد کی دوسری جانب سے آنے والے 50ٹرک واپس نہیں کیے جائیں گے۔

آزاد جموں کشمیر ایل او سی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر برگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کو وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے ان کی ہدایات کی روشنی میں ہی میڈیا کو تما م تر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025