ژوب: پی ٹی سی ایل کے 4 مغوی اہل کار بازیاب

18 فروری 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی (فرنٹئیر کور) نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کے 4 مغوی اہل کاروں کو بازیاب کروا لیا ۔

پی ٹی سی ایل کے مغوی اہل کاروں کی بازیابی قمر الدین کاریز کے علاقے سے عمل میں آئی۔

مزید پڑھیں : بلوچستان سے پی ٹی سی ایل کے چھ ملازمین اغوا

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ایف سی اس علاقے میں کاررروائی کررہی ہے۔

ایف سی کی اس آپریشن میں 250 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مرغہ کبزئی سے سات مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا تھا، جب کہ دو لیویز اہل کاروں سمیت چار افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی جنہیں دہشت گردوں نے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ژوب سے 4 لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والوں میں پولیو ٹیم کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

3 پولیو رضا کاروں ، 2 پی ٹی سی ایل اہلکار سمیت آٹھ افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں

ایف سی کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی، قمر الدین کاریز، گوال اسماعیل زئی اور ملحقہ علاقے میں کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

basit Feb 18, 2015 01:29pm
بس اللھ تعالا