ایپل اسمارٹ واچ ایونٹ: چھ خاص فیچرز
ایپل کی جانب سے رواں برس کا پہلا اہم ایونٹ پیر کی شب ہورہا ہے جو ایپل اسمارٹ واچ کے حوالے سے ہے جس میں کچھ سرپرائز سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ ایونٹ سان فرانسسکو میں رات 10 بجے کے قریب ہوگا تاہم یہاں اس تقریب میں سامنے آنے والی چیزوں کے حوالے سے امکانات بتائے جارہے ہیں۔
ایپل واچ کے فائنل فیچرز
ایپل کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں اسمارٹ واچ کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے جھلک پیش کی گئی تھی مگر اب بھی اس بارے میں بہت کچھ سامنے نہیں آسکا ہے، ایپل پے، فٹنس ٹریکنگ، میپس، میسجنگ اور چند دیگر فیچرز گزشتہ سال سامنے آئے تھے تاہم اب ایپل کی کئی برس بعد پہلی بڑی ڈیوائس کے مکمل فیچرز اور صلاحیت آج کے ایونٹ میں سامنے لائی جائے گی۔
ایپل واچ کی قیمت
ایپل کی جانب سے اعلان ہوچکا ہے کہ ایپل واچ کی قیمت 349 ڈالرز سے شروع ہوگی مگر یہ صرف اس کے اسپورٹس ماڈل کی قیمت ہے جو المونیم سے تیار کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسٹیل اور 18 قیراط سونے کے ماڈلز بھی تیار کیے جارہے ہیں اور یہ طلائی گھڑیاں جنھیں ایپل واچ ایڈیشن کا نام دیا ہے، کہ بارے میں کہ خبریں گرم ہیں کہ اس کی قیمت پانچ سے دس ہزار ڈالرز کے درمیان ہوگی، جبکہ اسٹیل ماڈل اسپورٹس ماڈل کے مقابلے میں کچھ سو ڈالرز زیادہ مہنگا ہوگا۔
ایپل واچ اپلیکشنز
کچھ ڈویلپرز پہلے ہی ایپل واچ ایپس سامنے لاچکے ہیں مگر پیر کے ایونٹ کے دوران مزید تھرڈ پارٹی اپلیکشنز سامنے آئیں گی اور ان اہم ایپس اور سروسز کو گھڑی کے ورژن کے لیے ڈھلتے دیکھنا کافی دلچسپ ثابت ہوگا۔
ایپل واچ کی فروخت کی تاریخیں
ایپل کے سی ای او ٹم کوک پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ یہ اسمارٹ واچ اپریل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی مگر اس کےلیے کسی خاص تاریخ کا اعلان پیرکے ایونٹ میں ہی ہوگا۔ ایپل کی جانب سے یہ بھی اعلان ہوگا کہ لوگ کب سے اس کی ایڈوانس بکنگ کراسکتے ہیں۔
ایک نیا بارہ انچ کامیک بک؟
جنوری میں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایپل کی جانب سے ایک نئے میک بک پرکام کیا جارہا ہے جو بارہ انچ اسکرین اور پتلے ڈیزائن کاحامل ہوگی۔ حال ہی میں وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ نئی میک بک رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے تیار ہے اور ممکن ہے کہ ایپل کی جانب سے آج اپنے نئے کمپیوٹر کی پہلی جھلک متعارف کرادی جائے۔
نئی فوٹوز ایپ؟
ایپل کی جانب سے میک بک کے لیے نئی فوٹو ایپ بھی سامنے آنے کا امکان ہے جو آئی فوٹو کی جگہ لے گی اورممکن ہے کہ آج اسے متعارف کرادیا جائے یا ایپل کی جانب سے اسے سامنے لانے کی آفیشل تاریخ کا اعلان کردیا جائے۔












لائیو ٹی وی