'آئرلینڈ اور ہالینڈ پاکستان آنے کو تیار'
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی نوید سنادی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں۔
شہریار خان کے مطابق دونوں ٹیمیں اے ٹیم کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لیے شیڈول پر کام کیا جائیگا۔
اپنے دورہ ہندوستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک ہندوستان کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا دورہ مفید رہا ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پچھلی حکومت سے مخلتف ہے تاہم انڈین سیاستدانوں اور بی سی سی آئی حکام سے ملاقاتیں حوصلہ افزا رہی تایم بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات نہ ہوسکی ۔
شہریار خان نے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر نے پاک ہندوستان سیریز کے لیے حکومتی اجازت کو اہم قرار دیتے ہوئے دو طرفہ سیریز کے حوالے سے ایم او یو کی کاپی مانگ لی۔











لائیو ٹی وی