محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیاب واپسی

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2015
محمد عامر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ  سے پہلے  فٹنس لیول بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہوں۔ فائل فوٹو رائٹر
محمد عامر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے فٹنس لیول بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہوں۔ فائل فوٹو رائٹر

راول پنڈی: فاسٹ باؤلر محمد عامر راول پنڈی میں منعقدہ نان فرسٹ کلاس گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سَن 2009 میں محمد عامر نے پاکستانی قومی کرکٹ میں بحیثیتِ فاسٹ باؤلر ڈیبیو کیا تھا اور 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں آئی سی سی کی جانب سے ان پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تاہم آئی سی سی اپنے جرم کو جلد تسلیم کرنے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

اسپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد پیسر محمد عامر دوبارہ کرکٹ گراؤنڈ میں اُترنے کے لئے تیاریوں میں مشغول ہیں۔

وہ راولپنڈی میں ہونے والے گریڈ ٹو میچ کے پہلے دن عمر ایسی ایٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک تین وکٹیں لے چکے ہیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر کا فٹنس لیول کے حوالے سے کہنا ہے کہ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے میچز ان کے لئے اہم ہیں اور یہ میچز کھیل کر وہ اپنا فٹنس لیول اور فارم بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے مکمل فٹنس ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ محنت بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامرپر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پابندی ستمبر میں ختم کردی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

عثمان Mar 14, 2015 12:32am
قومی ٹیم کے سوا جس مرضی کی نمائندگی کرے۔