آسٹریلین ٹیم پاکستان سے خوفزدہ
ایڈیلیڈ: ناک آؤٹ مرحلے سے قبل خطرناک پاکستانی ٹیم کینگروز کے اعصاب پر سوار ہوگیا اور انہیں انجریز میں گھری پاکستانی ٹیم سے خطرناک کھیل کا خدشہ ہے۔
آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس ناقابل یقین کرکٹ کھیلتے سکتے ہیں، مصباح الحق کو چند ایسے میچ ونرز کی خدمات حاصل ہیں جو چل پڑے تو کسی بھی حریف کو تہس نہس کرسکتے ہیں۔
جمعے کو شیڈول کوارٹر فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم فتح کی امیدوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ممکنہ ناقابل یقین کارکردگی سے خوفزدہ بھی نظر آتی ہے۔
ایڈیلیڈ اوول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ میں گرین شرٹس کیخلاف میچز میں شامل رہا ہوں، وہ ناقابل یقین کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ناک آؤٹ مرحلوں میں ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
تاہم واٹسن نے اس بات کا بھی ادراک کیا کہ بعض اوقات پاکستانی ٹیم خود ہی بڑی تیزی سے اپنی تباہی کا سامان بھی کرلیتی ہے،یہی وجہ ہے کہ کوارٹر فائنل میں اسے ایک خطرناک حریف کے طور پرہی دیکھا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مصباح کے پاس کچھ ایسے میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں جو چل پڑے تو کسی بھی حریف کو تہس نہس کرسکتے ہیں۔
آسٹریلین آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کیخلاف کھیلتے ہوئے میں ایسے منفرد تجربات کا سامنا کرچکا ہوں،ہم حریف کے خطرے سے آگاہ ہیں،ہمیں اپنی بہترین کاکردگی پیش کرنا ہوگی تاکہ گرین شرٹس کسی بھی موقع پر ردھم میں نہ آسکیں،اگر وہ حوی ہوگئے تو کینگرو کو میچ میں واپسی کا موقع نہیں مل سکے گا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ورلڈ کپ 2011کے کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے ہاتھں شکست کی تلخ یادیں آج بھی ستاتی ہیں،میں انھیں فراموش کر دینا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرکے اس کی مسلسل فتوحات کے آگے بند باندھ دیا تھا۔











لائیو ٹی وی