• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

کراچی: مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک

شائع April 2, 2015

کراچی: شہر قائد میں دہشت گردی، فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق صبح سویرے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا، جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔

چاروں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب کورنگی کے مختلف علاقوں سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں۔

ادھر ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے میں بھی ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو زخمی کردیا تھا۔

علاوہ ازیں پیرآباد پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے بعد مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت تکریم الحق اور عمران کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد عمران فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظییم کے پانچ کارندوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے۔

دوسری جانب نبی بخش پولیس نے ایک سیاسی کارکن کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں ملوث تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025