• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

'سونگ آف لاہور' کی عالمی سطح پر پزیرائی

شائع April 21, 2015

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اور اینڈی شوکین کی دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘کو 14ویں سالانہ ٹریبیکا فلم فیسٹیول کے دوران خاصا پسند کیا گیا ہے۔

فلم کا موضوع لاہور میں بسنے والی ایک موسیقی کے فن سے منسلک برادری ہے جو کہ 1970 تک اپنے بہترین فن اور موسیقی کی وجہ سے مشہور تھی۔ عزت مجید نے 2004 میں سچل سٹوڈیوز قائم کیا جہاں لوگوں کی یادداشت سے گم ہو جانے والی روایتی موسیقی کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کئی سینئر موسیقاروں کو دوبارہ اپنے فن کی جانب قائل کرنے کے بعد سچل سٹوڈیوز نے کچھ کلاسیکل اور لوک البم ریلیز کیے لیکن جاز اور جنوبی ایشیائی موسیقی کے امتزاج پر مشتمل ایک تجرباتی البم سچل سٹوڈیوز کی عالمی توجہ کا مرکز بنا اور 'سونگ آف لاہور' اسی سٹوڈیوز' کے سفر کی کہانی ہے۔

فیسٹیول میں 'سانگ آف لاہور' پاکستان کی واحد انٹری ہے جو ’بہترین دستاویزی فیچر‘، ’بہترین نئے دستاویزی ہدایت کار‘، اور ’بہترین دستاویزی ایڈیٹنگ‘ کی کیٹیگریز میں نامزد ہوئی۔

ایک انٹرویو میں شرمین عبید کا کہنا تھا کہ ’ہمارا سب سے بڑا مقصد ہماری موسیقی کو متعارف کروانا تھا‘۔

فلمی میلے میں شریک اداکار فرحان طاہر اور کامیڈین سعد ہارون نے سانگ آف لاہور کی حوصلہ افزائی کی۔

15 اپریل سے جاری یہ فلمی میلہ 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025