اسلام آباد: پہلے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں

28 اپريل 2015
بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ۔۔۔ فائلل فوٹو: رائٹرز
بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ۔۔۔ فائلل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 یونین کونسلز کے قیام کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی حلقہ بلندیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی 2 رکنی ٹیم قائم کی گئی تھی۔

حلقہ بلندیوں کے لیے بنائی گئی دو رکنی ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر رورل علی اصغر شامل تھے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

یونین کونسل کے لیے 16 ہزار تک کی آبادی پر مختص کرنے کی تجویز ، ضلعی انتظامیہ نے یونین کونسلز کے تعین کے لیے الیکشن کمیشن کو نقشہ جات بھی فراہم کر دیئے ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد کی آبادی 8 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس شہر کو وفاقی دارالحکومت کا درجہ 1964 میں حاصل ہوا اسے قبل 1947 سے ملک کا دارالحکومت کراچی تھا۔

1958 میں صدر جنرل ایوب خان نے دارالحکومت کراچی سے منتقل کرنے کا اعلان کیا ابتداء میں راولپنڈی کو عارضی دارلحکومت بنایا گیا اور 1960 میں سرحد (خیبر پختونخوا) اور پنجاب سے لی گئی زمین کو اسلام آباد بنایا گیا اور تعمیراتی کام شروع ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں