• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

عامر کا ہدف آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی

شائع May 12, 2015

فیصل آباد: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد عامر پر 2010 کے لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

محمد عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔

پیر کو محمد عامر نے ڈومیسٹک ٹی20 مقابلے میں راولپنڈی ریمز کی نمائندی کر کے پابندی کے عبد پہلی مرتبہ مسابقی کرکٹ میں شرکت کی اور پہلی گیند وائیڈ کرانے کے بعد اگلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے منگل کو اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ میں باؤلنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوا اور اتنی جلدی وکٹ لینا بہت بہترین لمحہ تھا۔

عامر نے کہا کہ میری توجہ آئندہ سال انڈیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے گزشتہ ماہ پیٹرنز ٹرافی میں شرکت کر کے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عامر پر عائد کی گئی پابندی کا خاتمہ ستمبر میں ہونا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال جنوری میں ان کی سزا میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا تھا جس میں عامر کی سزا کم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ستمبر میں عامر کی پابندی کے خاتمے کے بعد پی سی بی ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

پابندی کے وقت عامر دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک تھے اور انہوں نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی20 میچوں میں بالترتیب 51، 25 اور 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025