• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

'جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں'

شائع June 3, 2015

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخو پرویز خٹک نے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدنظمی اور دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے تیار ہے۔

پشاور میں وزیر اعلی پرویزخٹک نے اپنے اتحادی جماعتوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں صوبائی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات مستردکردئیے۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی اور بے ضابطگیاں

وزیراعلی نے الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاری نہیں کی تھی۔

وزیراعلی پرویزخٹک کا کہناتھا کہ الیکشن کے روز وہ اور انکی حکومت فریادی تھی، اپوزیشن جماعتیں شورمچانا بند کرے صوبائی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی بلدیاتی الیکشن، فائرنگ سے چھ ہلاکتیں

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ مظفر سید نے وزیراعلی کے سامنے اپنی جماعت کے موقف کی نفی کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار نہیں۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے صوبے کے بعض پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کے دوران آرمی کے دستوں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jun 03, 2015 11:56pm
خٹک صاحب نے دھاندلی کا اعتراف خود کردیا ھے جوڈیشل کمیشن کی تجویز مثبت پیش رفت ھے لیکن پرویز خٹک صاحب کا موقف عمران کے موقف کے بلکل برعکس ھے پارٹی لیڈر نے دھاندلی کی صورت میں دوبارہ الیکشن کی پیشکش کی ھے خٹک صاحب کمیشن کی بات کررہا ھے اور اسکے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی رائے پختونخوا حکومت سے یکسر محتلف ھے اب یہ فیصلہ کون کریگا کہ کس کی بات درست ھے لیکن یہ بات %100سے زیادہ درست ھے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ھوچکی ھے

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025