نیویارک: اگر آپ ماﺅنٹ ایورسٹ کو دنیا کی بلند ترین چوٹی مانتے ہیں تو درحقیقیت تیکنیکی طور پر ایسا بالکل نہیں۔

جی ہاں واقعی سطح سمندر سے بلندی کے لحاظ سے ماﺅنٹ ایورسٹ واقعی دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے تاہم اگر ہم کسی پہاڑ کی زمین کی اندر چھپی لمبائی کا جائزہ لیں تو دنیا کی سب سے بلند چوٹی جزیرہ ہوائی کی ماﺅنا کیا ثابت ہوگی۔

ایسا دلچسپ دعویٰ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق ماﺅنٹ ایورسٹ سطح سمندر سے 29 ہزار 35 فٹ بلند ہے جبکہ ماﺅنا کیا کی سطح سمندر سے بلندی صرف 13 ہزار 796 فٹ ہے تاہم یہ پہاڑ زمین کی سطح کے اندر بحر اوقیانوس میں بھی 19 ہزار 700 فٹ تک پھیلا ہوا ہے یعنی اسکا آدھے سے بھی کم حصہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے۔

بشکریہ کری ایٹیو کامنس
بشکریہ کری ایٹیو کامنس

اس طرح اس پہاڑ کی مجموعی لمبائی 33 ہزار 500 فٹ بنتی ہے یعنی ماﺅنٹ ایورسٹ سے بھی ایک میل زیادہ۔ ماﺅنا کیا درحققیت ایک متحرک آتش فشاں ہے جو کہ لگ بھگ 10 لاکھ سال پرانا پہاڑ ہے اور اس سے لاوا کا آخری بار اخراج 4600 سال قبل ہواتھا۔

جزیرہ ہوائی کا یہ پہاڑ خلاءسے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک جنت سے کم نہیں کیونکہ بہت کم نمی، شفاف آسمان اورکسی بھی آلودگی سے دوری کے نتیجے میں یہاں سے مختلف کائناتی سلسلوں کا نظارہ بہت زبردست ثابت ہوتا ہے۔

بشکریہ بزنس انسائڈر

تبصرے (5) بند ہیں

Holyking Jun 04, 2015 09:44pm
There is no proper way to measure the depth of the peak under surface. That's just an assumption based on hypothesis. Which is why the peak should be measured above the surface, which means Mound Avrest still at the top spot.
Ayub Khan Jun 04, 2015 09:46pm
خبر مین کجھ ہو نہ ہو مماثلت خوب ھے
عثمان Jun 04, 2015 10:30pm
لو کر لو گل، تو ماﺅنٹ ایورسٹ کون سا شیشے کی ٹرے کے اوپر پڑا ہے
pakistani Jun 04, 2015 11:17pm
where is k2 ???//
سجاد خالد Jun 05, 2015 11:36am
یہ دعوٰی اس وقت قابلِ یقین ہو گا جب ہم یہ جان جائیں کہ دنیا کے بلند ترین پہاڑ سطح سمندر سے نیچے کتنی دور تک اپنا وجود رکھتے ہیں۔