• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C

پاک فضائیہ کا پائلٹ سوشل میڈیا پر چھاگیا

شائع June 16, 2015

پاک فضائیہ کے ایک پائلٹ نے پیر کو اس وقت سوشل میڈیا کی دھڑکنیں تیز کردیں جب پیرس ایئر شو میں اس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو 'ٹاپ گن' اسٹار ٹام کروز کی یاد دلادی

اسکواڈرن لیڈر یاسر مدثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راتوں رات مقبول ہوگئے جب وہ پیرس ائیرشو کے دوران ایک سفارت کار کو پاکستانی ساختہ نیا جے ایف 17 لڑاکا طیارہ دکھا رہے تھے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ روزانہ ٹریننگ دینے کے دوران آپ کو اس قسم کی توجہ ملے۔

یاسر نے اس لڑاکا طیارے کو تقریباً 600 بار اڑایا ہے، یہ پاکستان کا پہلا لڑاکا طیارہ ہے جو چین کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

یاسر کا کہنا تھا کہ اس تیارے کو اڑانے کا تجربہ بہت زیادہ پرلطف ہے اور یہ کمال کا طیارہ ہے۔

لیکن ان کے ساتھی، ونگ کمانڈر عثمان علی نے شو کے پہلے دن بڑے ہجوم کے سامنے فائٹر طیارے کی نمائش کی تھی۔

علی کا کہنا تھا کہ یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ پاکستان کا پہلا طیارہ ہم پوری دنیا کے سامنے لا رہے ہیں اور اس کو پیرس میں اڑانے کی بے انتہا خوشی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

armaan Jun 17, 2015 05:51pm
you are our proud yassir keep flying

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025