تائیوان: واٹر پارک میں دھماکا، 200 زخمی
تائی پے: تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک واٹر پارک میں دھماکا ہونے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ دھماکا پارک میں موجود ہجوم پر رنگین پاؤڈر کے چھڑکاؤ کے دوران آگ لگنے سے ہوا۔
فائربریگیڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے محسوس ہوتا ہے کہ دھماکے کی وجہ یہی پاؤڈر تھا جس نے شاید سٹیج پر تیز روشنی کی وجہ آگ پکڑ لی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 205 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 81 کی حالت خطرے میں ہے۔
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب سینکڑوں افراد ایک تقریب میں شرکت کیلئے واٹر پارک میں موجود تھے۔
ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں سٹیج کو جلتے ہوئے اور ہجوم میں بھگدڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر فوراً ہی قابو پا لیا گیا ۔
فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ ایمبولنسز کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ بہت سے زخمیوں کو سٹریچر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
نیو تائی پے کے میئر نے صحافیوں سے گفتگو میں واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ’میں نے پارک کو فوری بند کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے‘۔












لائیو ٹی وی