عمران خان کا بھانجا لاہور میں گرفتار
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بھانجے عظیم اور اس کے دوست عبداللہ کو مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے پر گرفتار کرنے کے بعد ملزمان کو تھانہ ریس کورس منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روکا گیا تھا۔
جس کے بعد عظیم اور اس کے دوست عبداللہ نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی جس کے بعد دونوں ملزمان کو تھانہ ریس کورس منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
عظیم اور عبداللہ کے مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں