• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

چارسدہ میں اے این پی رہنما قتل

شائع July 2, 2015

چارسدہ:صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے اتمانزئی بازار میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے اے این پی کے علاقائی صدر دوست محمد خان عرف خان بابا پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جبکہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

سوات میں دستی بم حملہ،2 بچے زخمی

دوسری جانب سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں جمعرات کو 2 بچے دستی بم پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے بچوں کے خاندان کے ایک رکن کے مطابق بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کراٹھا لائے تھے کہ کھیل کود کے دوران اچانک وہ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں بچے زخمی ہوگئے۔

جس کے بعد علاقہ مکینوں نے بچوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025