• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں پوزیشن سے بھی محروم

شائع July 5, 2015

اینٹورپ: پاکستان ہاکی ٹیم کی تنزلی کا سفر جاری ہے اور اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد گرین شرٹس ہاکی ورلڈ لیگ میں فرانس سے ساتویں پوزیشن کے میچ میں بھی شکست کھا گئے۔

اینٹورپ میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کے سائمن مارٹن نے 13ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔

دوسرے کرارٹر کے اختتام سے چند لمحے قبل میچ کے تیسویں منٹ میں ہوگو گینسٹیٹ نے گول کرکے فرانس کی برتری کو دو صفر کردیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد توثیق نے گول کرکے خسارہ دو ایک کردیا تاہم قومی ٹیم مزید کوئی گول کرنے میں ناکام رہی اور فرانس نے میچ دو ایک سے جیت لیا۔

ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی اور آٹھویں پوزیشن پر آنے کے بعد آئندہ سال ہونے والے ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025