ہندوستانی فورسز کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک

ایک ہندوستانی فوجی لائن آف کنٹرول پر کھڑا ہے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
ایک ہندوستانی فوجی لائن آف کنٹرول پر کھڑا ہے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

سیالکوٹ: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر ہندوستان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گاؤں ملانا اور صالح پور کے رہائشی غلام مصطفیٰ، راحت اور بوٹا شامل ہیں۔

پنجاب رینجرز ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے جبکہ بیشتر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

گذشتہ روز سے جاری ہندوستانی اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو ورکنگ باؤنڈری پر راولاکوٹ کے قریب نیزہ پیر سیکٹر پربھی ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجےمیں 18 سالہ زرینہ بی بی ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:سیالکوٹ : ہندوستانی فورسز کی پھر بلااشتعال فائرنگ

گذشتہ روز بھی ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹرمیں مقامی آبادیوں پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سرحد پار سے فارنگ اور شیلنگ کا سلسلہ بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی مہینوں سے ہندوستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں فائرنگ اور شیلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد بار دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

دسمبر 2013 میں پاکستان اور ہندوستان نے ایل او سی سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات رک نہیں سکے ۔

گزشتہ برس اگست میں بھی سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر متعدد بار ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 16, 2015 09:27am
bahrtiy foj ki eid sey pehley mamool ki karwayi hey -aakhir kuch to dikhlana hey :((((
Akhtar Zaman Jul 16, 2015 02:26pm
This is for Woosatullah khan sb.Yesterday in program "Zara hat k"whole discussion was based on misconception of law. Article 6 is not applicable to every treason but only in the case where constitution is abrogated, suspended.whereas cases are being registered against Altaf Hussain under PPC offenses. It can be registered on the report of anybody however sanction for prosecution from federal government is necessary before trial in the court. Akhtar Zaman Multan