اونٹ سے ٹکر، سعودی خاندان کے چار افراد ہلاک

شائع July 21, 2015

ریاض: سعودی عرب کے ایک صحرا میں گاڑی اور اونٹ کے درمیان ٹکر سے ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ واقعہ جنوب مغربی علاقے جزان میں پیش آیا۔

بیان کے مطابق، حادثہ میں باپ، ماں اور دو بیٹیاں موقع پر ہلاک جبکہ تین بیٹوں کو شدید چوٹیں لگیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے میں شائع ہونے والی ایک تصویر میں ہلاک ہونے والا اونٹ سڑک پر لہو لہان حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عرب نیوز نے مارچ میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ قانونی ماہرین نے سڑک پر حادثات کا سبب بننے والے اونٹوں کے مالکان پر جرمانےعائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 22, 2015 09:08am
--deyhaatoN meyN takareyN jaanwaroN sey hotiy heyN --- ab kisiy garhee sey takkar kiy tawaqo' na rakheyN--------------------jiii o jattaa

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025