اطالوی پولیس نے ایک طاقت ور مافیا گروپ کے خلاف چھاپوں میں 2.2 ارب ڈالرز کے اثاثے قبضےمیں لے لیے۔

قبضے میں لیے جانے والے اثاثوں میں مافیا گروپ Ndrangheta کی سٹہ کی سینکڑوں دکانیں بھی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں کوکین کی تجارت میں بڑا ہاتھ اسی گروپ کا ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ کے مطابق، جنوبی کلابریا خطے میں چھاپے اس مافیا گروپ کیلئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے اثاثوں میں کم از کم 1500 سٹہ کی دکانیں، 82 جوئے کی ویب سائٹس، 45 اطالوی کمپنیاں اور 11 غیر ملکی فرموں سمیت بہت سی دوسری جائیدادیں شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ان فرموں میں سے چھ مالٹا، دو سپین ، دو رومینیا اور ایک آسٹریا میں ہیں۔

سسلی کے دو گروہوں Cosa Nostra اور Neapolitan Camorra کی طرح اٹلی کے انتہائی طاقت ور مافیا تنظیموں میں شمار ہونے والیNdrangheta ملک میں کوکین کا کاروبار کرنے والا مختلف قبیلوں کا ایک نیٹ ورک ہے۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس نے گزشتہ سال کلابریا کا دورہ کرتے ہوئے اس مافیا گروپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں