• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

'پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے'

شائع August 1, 2015

لاہور: نامور باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے طویل مدتی منصوبے سے تیار کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت ٹیلنٹ نظر آتا ہے، اگر انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ بین الاقوامی باکسنگ میں نام بناسکتے ہیں۔

سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن برطانوی باکسر نے کہا کہ وہ پاکستان باکسروں سے ملاقات کرکے ان سے اپنا تجربہ شیئر کریں گے تاکہ وہ کھیل کے باریک نقطوں سے انہیں آگاہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور وہ یہاں آکر بہت خوش ہیں۔

عامر نے کہا کہ وہ ناقابل شکست باکسر فلوڈ مے ویدر کے ساتھ لڑائی کے حوالے سے پر امید ہیں۔

'شاید وہ (مے ویدر) مجھ سے رنگ میں مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، شاید وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل لڑائی ہوسکتی ہے اور میں شاید انہیں ہرادوں۔'

اس سے قبل عامر نے داتا دربار پر حاضری دے کر فاتحہ پڑھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025