• KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

مردان: نہر میں بس گرنے سے 5 مسافر ہلاک

شائع August 6, 2015

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کٹلانگ کے علاقے میں ایک مسافر بس نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو کٹلانگ شہر کی جانب جانے والی ایک بس زیر تعمیر پل سے نیچے نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کیا اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا.

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025