• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

’جانثار‘ 28 اگست کو پاکستان میں ریلیز

شائع August 7, 2015

پاکستانی اداکار عمران عباس کی بولی وڈ میں دوسری فلم ’جانثار‘ آج ہندوستان میں ریلیز ہوگئی جبکہ یہ فلم پاکستان میں 28 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

عمران عباس نے اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کا اعلان آج ٹوئٹر پر کیا۔

کچھ روز قبل عمران عباس کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ اس فلم کے ہدایت کار مظفر علی فلم ’جانثار‘ کی ریلیز پر پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد ان کے پرستاروں کو شدت سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار تھا۔

مشہور فلم 'امراؤ جان ادا' بنانے والے مظفرعلی کی فلم 'جانثار' میں عمران عباس کے ساتھ پرنیا قریشی (بطور نور) اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

ہندوستانی گلوکار مالنی اوستی، سکھوندر سنگھ اور شریا گھوشال سمیت اس فلم میں عابدہ پروین اور شفقت علی خان بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

عمران عباس اور پرنیہ قریشی — پبلسٹی فوٹو
عمران عباس اور پرنیہ قریشی — پبلسٹی فوٹو

1857 کی جنگ آزادی کے دور پر بننے والی اس فلم میں آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان گوا دینے والے افراد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025