ورلڈ 6 ریڈز: پاکستانی کیوئسٹس کی ملی جلی پرفارمنس
کراچی:جوبلی انشورنس ورلڈ 6 ریڈز مینز اینڈ ویمنز سنوکر کے پہلے دن انڈین سٹار اور دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانی حیران کن طور پر قطر کے غیر معروف کیوئسٹ بشیر حسین عبد المجید سے 2-4 شکست کھا گئے۔
جمعہ کو یہاں موون پک ہوٹل میں گروپ اے کے ٹاپ سیڈ پنکج بیسٹ آف سیون مقابلے میں بجھے بجھے نظر آئے اور اپنے حریف سے صرف دو فریم ہی جیت سکے۔بشیر اس اپ سیٹ پر بہت خوش نظر آئے۔
تاہم، آج اپنے دوسرے میچ میں ایڈوانی واپس آئے اور چینی حریف لی ینگ لونگ کو 2-4 سے ہرایا۔
یاد رہے کہ پونے میں پیدا ہونے والے تیس سالہ ایڈوانی تین مرتبہ ورلڈ بلئیرڈز کے تاج اپنے سر پر سجا چکے ہیں۔
گزشتہ سال مصر میں ورلڈ 6 ریڈز کا ٹائٹل جیتنے والے پنکج حال ہی میں کوالا لمپور میں کھیلے گئےایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ اکبر سے6-7 شکست کھا چکے ہیں۔
آج کھیلے گئے دوسرے میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ملی جلی پرفارمنس دکھائی۔
سابق امیچر سنوکر چیمپئن محمد آصف، سابق عالمی نمبر دو محمد سجاد، اسجد اقبال، محمد ماجد علی، شہرام چنگیزی، عبدالرحیم اور بابر مسیح نے اپنے افتتاحی میچ جیتے تاہم، حنین عامر اپنے دونوں میچوں میں شکست کھا گئے۔











لائیو ٹی وی