• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ہندوستان پرانے الزامات دہرانا بند کرے: خواجہ آصف

شائع August 10, 2015

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہندوستان کو تجویز دی ہے کہ وہ پرانے الزامات دہرانا بند کرے اور پاکستان سے مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی علیحدگی کی تحریکیں شروع ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہندوستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور ہندوستان کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کو مذاکرات کے لیے سنجیدگی دکھانا ہوگی اور پاکستان پر الزامات لگانے کے پرانے طریقوں سے باز رہنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن قائم کرنے کا عزم رکھتا ہے اور مسلح افواج دہشت گردی، مداخلت اور شدت پسندی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ تمام قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سے متاثر ہونے والے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سے مدد کے طلبگار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین محب الوطن پاکستانی نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025