• KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

سشمیتا سین شادی کے لیے تیار

شائع August 14, 2015

بولی وڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کی دونوں بیٹیاں رینی اور علیسا بھی اس فیصلے سے کافی خوش ہیں لیکن ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ایسے شوہر کو ڈھونڈنا ہے جس سے ان کا مزاج مل سکے۔

سشمتا سین بہت جلد ایک کامیڈی شو کو بھی جج کرنے والی ہیں۔

سشمتا سین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ شوبز سے دور رکھا ہے جس کے باعث وہ کامیڈی شو کے سیٹ پر اپنی بیٹیوں کو کم لاتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر ان کی بیٹیوں کی شوبز میں کام کرنے کی خواہش ہوئی تو ان کی شرط پہلے تعلیم مکمل کرنا ہوگی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Aug 14, 2015 03:35am
میں فارغ ہوں آج کل

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025