• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

طبلہ اور اس کی جھپ تال

شائع August 21, 2015

کیا آپ نے کبھی طبلہ سنا ہے ؟ یقینآ کسی ماہر فن کے ہاتھوں اس کی تال موسیقی کے دلدادہ افراد کو جھومنے پر مجبورکرسکتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ طبلہ سننے میں جتنا مدھر ہے اس کو بنانے کا عمل بھی اتنا ہی دلچسپ ہوتا ہے؟

طبلے کی بنیادی طور پر تین سے چار اقسام ہوتی ہیں۔ چھوٹے طبلے کو دایاں اور بڑے کو بایاں کہا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر طبلہ رقص و سرور کی محفلوں کے لئے مخصوص تھا لیکن اب کلاسیکل رقص کا جزو لازم ہے۔ طبلہ کو ہندوستانی موسیقی میں مختلف انداز اور طرز پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دور جدید کے آلات موسیقی میں طبلہ کو نمایاں مقام حاصل ہوچکا ہے جس کے بعد یہ اب بہت بڑے پیمانے پر بجایا جاتا ہے۔

طبلہ کو بنایا کیسے جاتا ہے یہ شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔

طبلے مختلف جسامتوں میں لکڑی کی کئی قسموں سے تیار کیا جاتا ہے، آم، ششیم، ٹالی کی لکڑی سے تیار کیے جانے والے ڈھول کے سانچے کو دو حصوں میں تقسیم کرکے طبلہ کا سانچہ تیار کیا جاتا ہے جسے چٹو کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد بکرے کی کھال کو چونا لگا کر پانی میں بھگویا جاتا ہے پھر ہاتھوں سے کھال کے بال کھینچے جاتے ہیں اور پھر رنبی سے کھال کو صاف کرکے سوکھنے کیلئے لکڑی کے تختے پر لگایا جاتا ہے۔

کھال سوکھنے کے بعد اس کو طبلے میں گائے کے چمڑے کی مدد سے پرویا جاتا ہے۔ اس عمل کو ملی کہتے ہیں۔ پرونے کا کام سوئے سے کیا جاتا ہے۔ لکڑی کی گٹیاں رکھ کر تسمے سے کس کر طبلے کی آواز بنائی جاتی ہے۔ وٹی کی مدد سے سر کا بھار برابر کیا جاتا ہے۔

طبلہ بنانے کے آخری مرحلے میں سیاسی لگائی جاتی ہے جس کیلئے زنگ آلود کھوکھلا لوہا پیسا جاتا ہے، اسے چور لوہا بھی کہا جاتا ہے، پیسنے کے بعد اس کو لوہے کی چاردر پر وٹی سے ملا جاتا ہے۔

میدے اور نیلے تھوتھے سے لیوی بنائی جاتی ہے جس میں سیاہی ملاکر طبلے پر لیپ کیا جاتا ہے، اور پانچ بار لیپ اور رگڑائی کے ساتھ تیاری کے بعد طبلہ دوکانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

طبلہ بنانے کا یہ عمل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مشکل بھی ہے لیکن طبلہ بجانا بھی کوئی آسان کام نہیں.

طبلہ بجانے کے لیے انگلیوں کے پوروں اور ہتھیلیوں کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبلہ میں تین سے چار بڑے سُر ہوتے ہیں۔ فن موسیقی میں دل کی حیثیت رکھنے والے طبلے کو بجانے کا ہنر سیکھنے میں برسوں لگ جاتے ہیں.

تبصرے (1) بند ہیں

Mueed Mirza Aug 21, 2015 08:24pm
Interesting. To the best of my understanding Taahli is Punjabi word for Sheesham. They are the same, not different. Other than that, interesting work.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025