رہائش کے لیے دنیا کے سب سے بہترین شہر

23 اگست 2015
میلبورن — اے پی فوٹو
میلبورن — اے پی فوٹو

دنیا میں رہنے کے لحاظ سے سب سے بہترین شہر کونسا ہے ؟ یقیناً امریکا یا یورپ کے کسی ملک کے کسی حصے کا نام آپ کی زبان پر آجائے گا مگر حقیقت تو یہ ہے میلبورن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

جریدے اکنامکسٹ نے استحکام، طبی سہولیات، ثقافت، ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹرکچر سمیت 30 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائش کے حوالے سے دنیا کے بہترین شہروں کا انتخاب کیا جس میں سرفہرست میلبورن رہا۔

مسلسل پانچویں سال میلبورن کو رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ یہاں کے مستحکم نظام سے لے کر ہر شعبہ زندگی میں بہترین سہولیات موجود ہونا ہے۔

دوسرے نمبر پر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا موجود ہے جبکہ تیسرا نمبر کینیڈین شہر وینکوور کے نام رہا۔

چوتھے نمبر پر بھی کینیڈا کا ہی شہر ٹورنٹو ہے جبکہ آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ اور کینیڈین شہر کالگرے مشترکہ طور پر 5 ویں بہترین شہر قرار پائے۔

ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ایک بار پھر آسٹریلیا کا شہر سڈنی اور پرتھ بالترتیب موجو ہیں جبکہ نواں نمبر نیوزی لینڈ کے آک لینڈ کے نام رہا۔

دسویں بہترین شہر کا اعزاز دو شہروں کے حصے میں آیا جن میں فن لینڈ کا ہیلنسکی اور سوئٹزرلینڈ کا زیورخ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں