• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

فیس بک پوسٹس لائک کرنے کی 11 وجوہات

شائع September 8, 2015

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اب چاہے کوئی دلچسپ اسٹیٹس تحریر کریں، اپنے بچے کی کوئی پیاری سی تصویر پوسٹ کریں یا کسی ایونٹ میں جانے کا اعلان کریں تو آپ کو اپنی اپ ڈیٹ پر کسی کے لائک کو دیکھ کر یقیناً خوشی ہوتی ہوگی؟

مگر امکانات اس بات کے ہیں ہر ایک پورے دل سے آپ کی تازہ ترین پوسٹ پر اپنا انگوٹھا اوپر نہیں کررہا ہوگا بلکہ اس کے پیچھے کئی دلچسپ وجوہات ہوتی ہیں۔

تو جانے ایسی وجوہات جو بتاتی ہیں کہ آخر آپ کی پوسٹس پر لوگ لائک کے بٹن کو کلک کرنا کیوں کرتے ہیں۔

احسان چکانے والا لائک

یہ ایسا لائک ہوتا ہے جب آپ نے میری کسی تصویر کو لائک کیا ہو تو جواب میں آپ کی پوسٹ پر اس بٹن کو کلک کرنا میرے لیے احسان شناسی بن جاتا ہے۔

فرض یا ڈیوٹی لائک

آپ اپنی ذمہ داری سمجھ لیتے ہیں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی پوسٹس کو لائک کریں ورنہ وہ ان کی نظروں میں آپ کی کیا عزت رہ جائے گی؟

شاطرانہ لائک

یہ ایسا لائک ہوتا ہے جب آپ کسی فیس بک پر نئے ایڈ ہوئے صارف کی پوسٹس یا تصاویر کو لائک کرتے ہیں کیونکہ آپ جواب میں ان کے لائک چاہتے ہیں۔

یاد دلانے والا لائک

یہ ایسا لائک ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی فیس بک فرینڈ کو اس ویب سائٹ پر اپنی موجودگی کی یاد دہانی کراتے ہیں، جو کئی سال سے آپ کی آئی ڈی پر ایڈ ہے مگر اب تک کوئی لائک، کمنٹ یا کوئی جواب اس کی جانب سے نہیں آیا، اس لائک سے آپ سوال کرتے ہیں کہ کیا میں تمہاری نظر میں کچھ نہیں؟

ہمدردانہ لائک

ایسا لائک جب آپ کسی کی انتہائی ناقص معیار کی سیلفی کو جذبہ ہمدردی کے پیش لائک کردیں تاکہ اس کا دل نہ ٹوٹ سکے۔

عقلمند نظر آنے کی کوشش کے لیے لائک

یہ کچھ ایسا لائک ہوتا جب آپ کسی بہت عالمانہ قسم کے مضمون کو پڑھے بغیر لائک کردیں تاکہ فیس بک فرینڈز کے سامنے آپ عقلمند نظر آسکیں یا ان پر اپنی علمیت کا رعب جھاڑ سکیں۔

اسمارٹ نظر آنے کے لیے لائک

اس لائک کی وضاحت کچھ مشکل ہے مگر ایسا سمجھ لیں جب کوئی کسی گانے کو سننے کا اسٹیٹس پوسٹ کرے تو آپ لائک کرکے خود بھی اس کی طرح اسمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں (حالانکہ گانا کبھی سنا تک نہیں ہوتا)۔

مدد کے لیے لائک

آپ کسی شخص کے پیج کو اسے دیکھے بغیر لائک کردیتے ہیں کیونکہ آپ کے کسی دوست نے ایسا کرنے کے لیے کہا ہوتا ہے۔

بھیڑ چال لائک

چونکہ 50، 80 یا 100 افراد نے لائک کردیا ہے تو یہ اسٹیٹس غلط ہو ہی نہیں سکتا اور مجھے بھی ان سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔

اپنی رحمدلی ثابت کرنے کے لیے لائک

جب آپ کسی ایسے فرد کے اسٹیٹس کو لائک ککے یہ ظاہر کریں کہ آپ گزشتہ دنوں فیس بک پر اس سے گرما گرم بحث سے ہونے والی کشیدگی کو بھلا چکے ہیں۔

حادثانی لائک

جب آپ حادثاتی طور پر اسمارٹ فون کی ٹچ اسکرین پر کسی شخص کی ایسی تصویر کو لائک کردیتے ہیں جس کو آپ بالکل پسند نہیں کرتے اور آپ پر اس کا انکشاف ایک ہفتے یا کچھ دن بعد ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Test Sep 09, 2015 05:52pm
Sir, where is original like? Agar koi cheez wakie achi lagay tu?

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025