• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

میانداد نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

شائع September 9, 2015

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ۔

خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہائیوں پرانی اس روایت کو ختم کرنے کے بجائے آئی سی سی کو کھیل میں پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا معیار گرگیا ہے اور ٹاس کو ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پانٹنگ اور عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی مائیکل ہولڈنگ نے حال ہی میں ٹیسٹ میچوں میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

رکی پونٹنگ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی حالیہ ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران تجویز پیش کی تھی کہ بیرون ملک کھیلنے والی یا مہمان ٹیم کو پہلے باؤلنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینا چاہیے تاکہ وہ ہوم ٹیم کی جانب سے اپنی مرضی وکٹ بنا کر حاصل کیے گئے فائدے کا مقابلہ کر سکیں۔ اسٹیو وا نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی جبکہ مائیکل ہولڈنگ بھی اس تجویز کے حامی نظر آئے تھے۔

تاہم پاکستان کی جانب سے 124 ٹیسٹ کھیلنے والے میاں داد نے کہا کہ ٹاس کھیل کے لیے فائدہ مند ہے، سکے کے ہوا میں جانے کے ساتھ ہی تجسس کا پہلو پیدا ہوجاتا ہے اور ہر کوئی اس فیصلے کا انتظار کررہا ہوتا ہے کہ ٹاس جیتنے والا کپتان بیٹنگ کرے گا یا فیلڈنگ۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس ہارنے یا جیتنے کا اثر میزبان ٹیم پر بھی پڑتا ہے اور اس کے پیچھے دی جانے والی منطق درست نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ARA Sep 10, 2015 06:13am
I disagree with the proposal of ditching the toss! Indeed, pitch conditions have a role in decision re batting/bowling first as well as the outcome of the match. However, you select your team after inspecting the pitch ... So, the role of luck/chance is minimized. However, do not forget that weather and other conditions also have a huge role where luck/chance is playing far greater role. So, allowing the guest team to make the batting/bowling first decision would be an extremely UNFAIR advantage. In fact, it would discourage countries from hosting cricket series.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025