اسمارٹ فونز کے لیے 6 بہترین اپلیکشنز
ہم سب فوٹوگرافر ہیں یا کم از کم ہمارا اسمارٹ فون تو یہی چاہتا ہے۔
طاقتور کیمرہ لینس کی ٹیکنالوجی اب اسمارٹ فونز کا حصہ ہے جس نے فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ڈیجیٹل کیمرے کی ضرورت کو بہت کم کردیا ہے۔
آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز دونوں میں کچھ کیمرہ اپلیکشنز انسٹال ہے مگر ان میں سے بیشتر ایپس میں فیچرز کی کمی ہوتی ہے جو تجربہ کار فوٹوگرافرز کو درکار ہوتے ہیں۔
اگر آپ پروفیشنل سطح کی تصاویر لینا یا ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ تھرڈ پارٹی کیمرہ اپلیکشنز کی آئی او ایس ایپ اور گوگل پلے اسٹور میں بھرمار ہے، یہاں ایسی ہی کچھ بہترین اور آسانی سے استعمال ہونے والی اپلیکشنز کا ذکر کیا گیا ہے۔
آئی او ایس
وی ایس سی او کیم (آئی او ایس اور اینڈرائیڈ)
یہ ایپل اور گوگل دونوں کے اپلیکشنز اسٹور کی ایک اہم ایپ ہے جسے فوٹوگرافی کے شوقین استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگوں کو کئی فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن میں تصاویر کو ایڈیٹ کرنا بھی شامل ہے، یہ کم از کم انٹرفیس کے ساتھ ہے اور اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے۔
وی ایس کو او ٹولز سے فائن ٹیوننگ کی جاسکتی ہے، وی ایس سی او کیم ایڈیٹنگ اور فلٹرنگ آپشنز میں پروفیشنل ترتیب دستیاب ہے جن کے ذریعے انہیں استعمال کرنے والا اپنی تصاویر کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔
یہ اپلیکشن وی ایس سی او گرڈ کے ساتھ جڑی ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ اپنی غیر معمولی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور آپ کو مکمل آزادی دیتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے مزاج کے مطابق کام کریں۔
آئی او ایس کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
![]() |
کیمرہ پلس
کیمرہ پلس آئی او ایس کی ایک خصوصی اور ایسی اپلیکشن ہے جسے خریدنے کے عوض 2.99 ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ یہ آئی او ایس ایپ اسٹور کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اپلیکشنز میں سے ایک ہے، جو صاف، بہترین ڈیزائن انٹرفیس کے ساتھ ساتھ آپ کی تصاویر کے لیے ڈیجیٹل زوم، شفافیت، سین موڈ، ٹچ ایکسپوزر اور فوکس سمیت متعدد فیچرز سے لیس ہے۔
یہ اپلیکشن آپ کی تصاویر کے لیے بہترین ایڈیٹنگ فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن میں ہائی لائٹس، شیڈوز، کنٹراسٹ اور دیگر شامل ہیں۔ کیمرہ پلس ایسی جگہوں کی تصاویر لینے میں بھی مدد کرتی ہے جہاں تصاویر لینا مشکل ہو جیسے کسی تاریک علاقے وغیرہ میں۔ آئی ایس او اور شٹر اسپیڈ وقت کے ہر لمحے کو دیکھنے کے لائق بنا دیتا ہے۔
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
![]() |
مینوئل
آئی او ایس ڈیوائسز تک محدود یہ اپلیکشن بھی 1.99 ڈالر کے عوض خریدی جاسکتی ہے۔ یہ آپ کو متعدد فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن میں شٹر، آئی ایس او، وائٹ بیلنس، فوکس اور ایکسپوز کمپنیسشن شامل ہیں۔
جو تصاویر لی جاتی ہیں وہ براہ راست کیمرہ رول میں محفوظ کی جاسکتی ہیں، ڈارک اور لائٹ تھیمز کا استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک ایکسیف ویور بھی شامل ہے۔ اس اپلیکشن کی بہترین بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنا آسان ہے اور سیکھنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
![]() |
اینڈرائیڈ
گوگل کیمرہ
گوگل نیکسز سے لے کر سام سنگ، ایچ ٹی سی، سونی اور دیگر تمام کمپنیوں میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہی استعمال ہوتا ہے اور ان کے لیے گوگل کیمرہ ایک مفت اپلیکشن ہے جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے جو کہ ایڈوانس فوٹوگرافی کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ آسان انٹرفیس کے ساتھ ہے جبکہ لینس بلور کا آپشن کیمرے کو مختلف جگہوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فوٹو اسٹیچنگ کی مدد سے صارفین پینوراما، وائیڈ اینگل اور فش آئی تصاویر لے سکتے ہیں، اس اپلیکشن کو اینڈرائیڈ کٹ کیٹ 4.4 اور اس سے اوپر کے ورژن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
![]() |
اے بیٹر کیمرہ
یہ بھی ایک مفت اپلیکشن ہے جبکہ اسے خریدنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ کئی طرح کے فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن کی مدد سے ہائی ریزولوشن تصاویر کو مختلف ایفیکٹس کے ساتھ لیا جاسکتا ہے، ایچ ڈی آر اور پینارومک موڈ، ملٹی شوٹ، گروپ پورٹریٹ، سیکونس شاٹ وغیرہ کے ساتھ غیر مطلوب اشیاء کو ایک کلک سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین اسے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں
![]() |
انسٹاگرام
فیس بک کی ملکیت میں موجود یہ ممکنہ طور پر اسمارٹ فون تصاویر شیئر کرنے والی سب سے مقبول اپلیکشن ہے جسے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
متعدد فلٹر موڈ کے ساتھ اس اپلیکشن کے ذریعے فیس بک، ٹوئٹر اور اسی طرح کی سوشل میڈیا سائٹس پر تصاویر کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام 10 ایڈوانس ٹولز کے ساتھ تصاویر کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جن کے ذریعے برائٹنس، کنٹراسٹ اور دیگر کو بدلا جاسکتا ہے۔
آئی او ایس صارفین یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں
![]() |



















لائیو ٹی وی