گلگت بلتستان کا ایک منظر۔ فائل تصویر
گلگت بلتستان کا ایک منظر۔ فائل تصویر

گلگت :وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ قراقرم کوآپرٹیو بینک مستقبل میں گلگت بلتستان بینک کا درجہ حاصل کرلے گا۔قراقرم کوآپرٹیو بینک لمٹیڈ نے ہمیشہ مشکل حالات اور مسائل میں اولین کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چائنا ٹریڈ کی وجہ سے کاشغر میں گلگت بلتستان کا ہوٹل فروخت ہوا تھا لیکن قراقرم کو آپریٹیو بینک اب ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم بینک میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کیا جائیگا برانچ میں 4خواتین کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

گلگت بلتستان میں تبلیغی اجتماع کے بعد گلگت میں پُرامن اور خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے۔ اگر علاقے میں امن قائم ہو گا تو ترقی خودبخود ہوگی۔

 اب گلگت میں رات9 بجے تک مارکیٹیں کھلی رہتی جو انتہائی خوشی کی بات ہے قیام امن میں مساجد بورڈ اور سیاسی نمائندوں کا اہم کردار رہا ہے۔ 7

مہدی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ سے علاقے کا ماحول پر سکون ہے لیکن بعض عناصر کو یہ سکون پسند نہیں ہے ان پر نظر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے گلگت بلتستان اور بلوچستان پسماندہ ہیں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقے لوگ اب بھی پتھر کے دور میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

اگر کوئی گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانے چاہتا ہے وہ انسان کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا مقصد تعلیم اور علاقے کی ترقی اولین مقصد ہونا چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں