جب سعید انور سری لنکن باؤلرز پر برسے
سعید انور ایک ایسا پاکستانی بلے باز تھا جس کے لیے پچ اور موسم کوئی اہمیت نہ رکھتا تھا۔
چاہیے وہ آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹیں ہوں یا انگلینڈ کے ابرآلود موسم میں سیمنگ پچ، سعید انور جتنا اچھا فرنٹ فٹ پر کھیلتے تھے، اتنا ہی زیادہ بہتر شارٹ لینتھ گیندوں کو کھیلنے کا فن جانتے تھے۔
سری لنکا کے خلاف 2000 میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے باؤلرز کی خوب خبر لی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سری لنکن ٹیم 194 رنز کے کمتر اسکور پر آؤٹ ہو گئی اور اس کی وجہ وسیم اکرم اور اظہر محمود کی شاندار باؤلنگ تھی جنہوں نے آپس میں چھ وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ جواب میں سعید انور کے کیریئر کی 18ویں سنچری کی بدولت پاکستان نے باآسانی ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔
انہوں نے ایک دلکش چھکے سے میچ کا اختتام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
سعید نے میچ کے بعد گفتگو میں یوسف یوحنا سے اوور کے اختتام پر ہونے والی گفتگو کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس سے کہا تھا کہ اگر تم نے مجھے سنچری اسکور نہ کرنے دی تو تم اگلا میچ نہیں کھیل سکو گے۔










لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں