پنجاب اور کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس
اسلام آباد: پاکستان حکومت کی جانب سے شہریوں پر موجود بین الاقوامی سفری پابندی کے اختتام کے لئے اقدامات تیز تر ہونے کے باوجود ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ رواں سال میں پہلی بار پنجاب اور کراچی کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مذکورہ دونوں کیسز کے اضافے سے رواں سال ملک بھر سے اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
پنجاب کے ضلع چکوال میں چوا سیدن شاہ کے علاقے میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ کراچی کے علاقے شفیق کالونی سے پویو کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ سال اکتوبر سے پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔
حکام کے مطابق چکوال میں ایک 6 سالہ بچے جبکہ کراچی کی شفیق کالونی کی رہائشی 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو کے لئے قائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا ہے کہ چکوال میں پولیو سے متاثرہ رہائشی بچے کو 10 بار انسداد پولیو ویکسین پلائی گئی تھی، جس کے باوجود یہ بچہ پولیو کے مرض کا شکار ہوا۔
کراچی میں پولیو سے متاثرہ بچی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بچی کو دو یا تین بار ہی انسداد پولیو کی ایکسین پلائی گئی تھی۔











لائیو ٹی وی