• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

کراچی میں ‘پولیس مقابلہ’، 8 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

شائع October 17, 2015

کراچی: کراچی میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملوں میں مطلوب کم از کم آٹھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ایک ‘پولیس مقابلے‘ میں ہلاک کر دیا۔

سینئر پولیس افسر راؤ انور نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے ہفتہ کوشہر کے علاقے منگھو پیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران مقابلے میں آٹھ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

راؤ انوار کے مطابق ’مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے‘۔

انوار کے مطابق، ہلاک ہونے والے ’عسکریت پسند‘ ٹارگٹ کلنگ کی کچھ وارداتوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025