• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

چین : 52 ہزار افراد کے ایک ساتھ کراٹے کرتب

شائع October 20, 2015

بیجنگ: چین جوڈو کراٹے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور اب اسی کھیل کے حوالے سے اس نے ریکارڈ بھی قائم کر لیا۔

52 ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ مارشل آرٹس کا مظا ہرہ کر کے بھرپور داد کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

چین کے صوبہ ہینان میں مارشل آرٹس اور کراٹے کے شوقین افراد ایک ساتھ جمع ہوئے ، ان 52 ہزار سے زائد کراٹے ماہرین نے ایک ساتھ کرتب دکھائے۔

شرکاء نے کراٹے کی خاص قسم تائی چے کا مظاہرہ کرکے ورلڈر یکارڈ بنایا۔

ان 52 ہزار افراد کا ایک ساتھ تائی چے کا مظاہرہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔

چین کے 60 سے زائد شہروں سے لوگوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد نہ صرف ریکارڈ بنانا تھا بلکہ لوگوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا بھی ہے۔

خیال رہے کہ تائی چے مارشل آرٹس کی وہ قسم مانی جاتی ہے جس میں کراٹے سیکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو بہتر بنانے کی مشقیں شامل ہیں۔

تائی چے میں ہاتھوں کو مخصوص انداز میں ہاتھوں کو حرکت دی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025