• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

ترکی: پولیس مقابلے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک

شائع October 26, 2015

دیارباکر: ترکی کے کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے میں پولیس اور دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں 7 مشتبہ جنگجو اور 2 ترک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ جھڑپ ترکی کے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جولائی میں شامی سرزمین پر فضائی حملوں کے شروع ہونے کے بعد پہلی جھڑپ ہے۔

اس واقعے کے بعد ملک میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کے شہر انقرہ میں 10 اکتوبر کو ہونے والے دھماکوں میں 102 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملک بھر میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پیر کے روز انسدادِ دہشتگردی فورس نے دیارباکر شہر میں کئی گھروں پر چھاپہ مارا جہاں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی اطلاعات موجود تھیں۔

جنگجوؤں کی جوابی فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ 12 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترکی کے نائب وزیرِ اعظم نے آپریشن کی کامیابی پر پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس “اہم آپریشن کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ داعش کے ایک بڑے سیل کو ختم کر دیا گیا ہے۔”

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025