• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

بنگلہ دیش میں سیکولر پبلشر قتل

شائع October 31, 2015

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں لادین مصنفوں کے ساتھ کام کرنے والے ایک پبلشر کو قتل کر دیا گیا۔

43 سالہ فیصل عارفین دیپن کو وسطی ڈھاکا میں تیسری منزل پر واقع ان کے دفتر میں قتل کیا گیا۔

فیصل کے والد اور بنگلہ دیش کے نامور مصنف اور دانشور ابوقاسم فضل الحق نے بتایا ’میں نے اسے اوندھے منہ اور خون میں لت پت دیکھا۔قاتلوں نے اس کی گردن کاٹی‘۔

یہ واقعہ پیش آنے سے کچھ گھنٹے قبل نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے دو سیکولر لکھاریوں اور ایک اور پبلشر شدید زخمی کر دیا تھا۔

حق نے بتایا ’فیصل نے اویجیت روئے کی کتابیں شائع کی تھیں۔ حملہ آروں نے روئے کے دوسرے پبلشروں پر بھی وار کیا لیکن صرف میرا بیٹا مارا گیا‘۔

یاد رہے کہ لادین مصنف اور بلاگر روئے کو رواں سال فروری میں ڈھاکا کے ایک کتب میلے کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

روئے کی ہلاکت کے بعد رواں سال ملک کے مختلف حصوں میں پانچ لادین اور سیکولر بلاگرز مارے گئے۔

پولیس انسپکٹر معظم الحق نے فیصل کی موت کی تصدیق کی جبکہ پولیس اسسٹنٹ کمشنر شبلی نعمان نے بتایا کہ فیصل کے سر اور گردن پر کند آلے سے وار کیے گئے۔

اس سے پہلے ستمبر میں بنگلہ دیش کی ایلیٹ سیکیورٹی فورس نے دو لادین بلاگرز کے قتل کے الزام میں ایک کالعدم شدت پسند تنظیم کے سربراہ کو گرفتار کیا تھا۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیکولر حکومت نے عالمی سطح پر تشویش ظاہر ہونے کے بعد حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا عزم کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025