شاہ رخ خان کی دس بہترین فلمیں

02 نومبر 2015

دلوں کے بادشاہ بولی وڈ اداکارہ شاہ رخ خان آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے کر بولی وڈ میں اپنا لوہا منوایا۔

بولی وڈ میں رومانس کا بادشاہ کا خطاب پانے والے شاہ رخ نے اپنی فلموں میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکارہ کے ساتھ کام کیا جس میں کاجول، ایشوریا رائے، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشت وغیرہ شامل ہیں۔

شاہ رخ خان فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں سے رابطے میں جڑے رہتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی ویسے تو ہر فلم ہی کامیاب ثابت ہوتی ہے لیکن کچھ خاص فلمیں ایسی ہیں جو آج بھی ان کے کامیاب کیرئیر میں سر فہرست ہوں گی جس میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’دیوداس‘، ’دل تو پاگل ہے‘، ’ڈر‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’ویر زارا‘، ’چک دے انڈیا‘ وغیرہ شامل ہیں۔

اپنی بے مثال اداکاری پر انھوں نے بے شمار ایوارڈز حاصل کیے جن میں 14 فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اس وقت بھی اپنی 3 فلموں کی تکمیل میں مصروف ہیں، جن میں 'دل والے'، 'فین' اور 'رئیس' شامل ہیں۔

ہم نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ کی سالگرہ پر ان کی 10 کامیاب فلموں کی فہرست تیار کی ہے۔

فلم ڈر شاہ رخ کی کامیاب فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے، اس فلم میں شاہ رخ خان نے منفی کردار ادا کیا تھا جسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔ فلم ڈر میں شاہ رخ کے ہمراہ جوہی چاولہ اور سنی دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے — اسکرین گریب

دل والے دلہنیا لے جائیں گے شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں شاہ رخ نے راج نام کے ایک لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو سمرن نامی ایک لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ 1995 میں ریلیز ہوئی اس فلم کو آج تک شاہ رخ کے مداحوں کے دلوں میں ایک اہم جگہ ملی ہوئی ہے۔ — اسکرین گریب

2010 میں ریلیز ہوئی فلم مائے نیم از خان شاہ رخ کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی جسے دنیا بھر میں خوب حوصلہ افزائی ملی تھی۔ اس فلم میں بولی وڈ کی بہترین جوڑی شاہ رخ اور کاجول نے ایک ساتھ کام کیا تھا — پبلسٹی فوٹو

2002 کی ریلیز فلم دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔ اس فلم کے کردار کو شاہ رخ کے کیرئیر کا مشکل ترین کردار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس فلم میں شاہ رخ ایشوریا رائے اور مادھوری کے ہمراہ نظر آئے تھے — پبلسٹی فوٹو

فلم کل ہو نہ ہو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم کو باکس آفس پر کافی بہتر نتائج ملے تھے۔ شاہ رخ خان کی اداکاری کو اس میں کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔ سیف علی خان اور پریتی زنٹا نے فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا اور برابر کی تعریف وصول کی تھی پبلسٹی فوٹو

2004 کی ریلیز فلم ویر زارا ہندوستانی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کے درمیان محبت کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا تھا۔ شاہ رخ نے اس فلم میں ایک ہندوستانی سپاہی کا کردار ادا کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا — اسکرین گریب

فلم دل تو پاگل ہے اپنے دور کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے، اس کی مختلف کہانی نے مداحوں کے دلوں میں جگہ حاصل کی ساتھ ساتھ مادھوری اور کرشمہ کپور کے ساتھ شاہ رخ کی جوڑی کو بھی کافی سراہا گیا — پبلسٹی فوٹو

فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔ یہ فلم 2007 کی بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ فلم اوم شانتی اوم ہندی سنیما پر بنائی گئی فلم تھی جس میں شاہ رخ نے ڈبل کردار ادا کیا تھا — اسکرین گریب

2001 کی کامیاب فلم کبھی خوشی کبھی غم شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی۔ ویسے تو اس فلم میں کافی بڑے بڑے نام شامل تھے جس میں امیتابھ بچن، ہریتھیک روشن، کاجول، کرینہ کپور ہیں لیکن شاہ رخ کی اداکاری کو اس میں خوب پسند کیا گیا تھا۔ خاندان کے درمیان رشتوں پر بننے والی یہ فلم ریلیز ہوئے سال کی بہترین فلم تھی — اسکرین گریب

1998 میں ریلیز ہوئی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان ایک بار پھر کاجول کے ہمراہ نظر آئے تھے جس کے ساتھ ساتھ اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم دو دوستوں کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور شاہ رخ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے — پبلسٹی فوٹو