• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

سکاٹ لینڈ میں 'دنیا کا سب سے بڑا ونڈ فارم'

شائع November 2, 2015

لندن: سکاٹ لینڈ کی حکومت نے سمندر میں 'دنیا کے سب سے بڑے ونڈ فارم' منصوبے کی منظوری دے دی۔

ناروے کی انرجی کمپنی سٹیٹ آئل شمال مشرقی سکاٹ لینڈ میں ساحل سے 25 کلو میٹر دور سمندر میں پانچ ٹربائنز پر مشتمل چھ میگا واٹ صلاحیت کا ونڈ فارم بنانا چاہتی ہے۔

یہ پانچوں ٹربائنز تیرنے والے ڈھانچے پر نصب ہوں گی، جس کی وجہ سے انہیں گہرے سمندر میں بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

سکاٹ لینڈ کے ڈپٹی فرسٹ منسٹر جان سوینی نے 19 ہزار گھروں کو توانائی فراہم کرنے والے اس منصوبے کو انتہائی دلچسپ قرار دیا ہے۔

سٹیٹ آئل نے ایک بیان میں بتایا کہ شمال مشرقی سکاٹ لینڈ انتہائی ہوا دار ہونے کے ساتھ ساتھ قریبی تیل صنعت کے مشہور شہر آبرڈین تک بہترین راستہ فراہم کرتا ہے۔

سٹیٹ آئل کے مطابق، گردشی ہوا رینیوایبل انرجی کا نیا، نمایاں اور مسابقتہ ذریعہ ہے۔

منصوبے پر اگلے سال یا پھر 2017 میں کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025