شادی سے انکار پر جھلسنے والی لڑکی ہلاک
ملتان: شادی سے انکار پر گزشتہ مہینے جھلسنے والی سونیا بی بی منگل کو ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکی۔
بیس سالہ سونیا کو گزشتہ مہینے تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے سابق محبوب لطیف احمد نے شادی سے انکار کرنے پر ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
طبی عملے نے ابتدا میں بتایا تھا کہ سونیا کی زندگی بچ جائے گی۔ تاہم، نشتر ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ سونیا زخموں میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکیں۔
ہسپتال کے شعبہ برن کے سربراہ ناہید چوہدری نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے سونیا کے جسم کا 50 سے 45 فیصد حصہ جل گیا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے سونیا کے بیان کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے 24 سالہ ملزم لطیف کو گرفتار کر لیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال سینکڑوں خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔
ملک میں خواتین کی زندگی بہتر بنانے کیلئے مصروف عمل عورت فاؤنڈیشن کے مطابق، 2008 کے بعد سے اب تک 3000 ہزار سے زائد خواتین ایسے حملوں میں ہلاک ہو چکی ہیں۔












لائیو ٹی وی