• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

’گلگت بلتستان میں دہشت گردی کا خطرہ‘

شائع November 4, 2015

گلگت: وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ذیلی ’حمید گروپ‘ نانگا پربت اور چلاس واقعے میں ملوث ملزمان کو چھڑوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر حملہ یا اہلکاروں کو اغوا کرسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ جون 2013 میں آرمی کی یونیفارم میں ملبوس دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت بیس کیمپ پر حملہ کرکے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ایک پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کردیا تھا۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حملے میں 12 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025