فرانس: تیز رفتار ٹرین کو حادثہ، 7 افراد ہلاک

شائع November 14, 2015

سٹراس بورگ: فرانس میں ایک تیز رفتار ٹرین کے ٹیسٹ کے دوران حادثہ کی وجہ سے کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو مشرقی فرانس میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ کی وجہ ’انتہائی تیز رفتاری‘ بتائی جاتی ہے۔

ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والا تکنیکی عملہ تھا جو ٹرین کا ٹیسٹ کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ انتہائی تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد 130 فٹ نہر میں جا گری۔

پولیس کی غوطہ خور ٹیم ، ہیلی کاپٹرز اور درجنوں ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025