گجرات: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کی حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے کوٹلا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے.

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عابد رضا کو 6 افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی تاہم مقتولین کے ورثہ سے صلح کے بعد انھیں رہا کردیا گیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 سے الیکشن میں کامیاب قرار دیئے جانے والے عابد رضا کو گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے 2001 میں سزا سنائی تھی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عابد رضا کی نااہلیت کے مقدمے کی سماعت کے دوران دہشت گردی کے کیس میں ان کی رہائی کا نوٹس لے لیا۔

بینچ کا کہنا تھا کہ 1997 کے اے ٹی اے قانون کے تحت رجسٹرڈ مقدمے میں صلح کی اجازت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے بینچ نے عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری الیاس جو کہ قومی اسمبلی کہ حلقہ 107 میں شکست سے دو چار ہوئے تھے نے عابد رضا کے خلاف اے ٹی اے کے تحت ملزم قرار دیئے جانے اور دیگر وجوہات کی بناء پر نااہلیت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گجرات کے جس مقدمے میں عابد رضا کو ملزم قرار دیا گیا تھا اس میں سال 1998 میں جیپ پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Nov 19, 2015 12:56pm
2001 - 2015. How efficient judiciary system is. Imagine same day 3 stories proving failure of judiciary system. Money laundring case, zain case and now this one. Afsoos sad afsoos.