ووٹ ڈالنے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل
اسلام آباد:ٹیکسلا میں ایک بھائی نے بلدیاتی الیکشن میں منع کرنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پر بڑی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقامی پولیس افسر نعیم عباس نے بتایا کہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ دانش علی اپنی 32 سالہ بہن نورین اور اسکول ٹیچر کے ووٹ کاسٹ کرنے پر طیش میں آگیا۔
نعیم عباس نے مرحومہ کے والد کی جانب سے دائر رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ علی نے اپنی پستول سے نورین کو گھر پرنشانہ بنایا، جو موقع پر دم توڑ گئی۔
پولیس مفرور علی کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
پاکستان میں عموماً الیکشن کے دوران خواتین کا ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، لیکن ووٹ کاسٹ کرنے پر کسی خاتون کو قتل کرنے جیسے واقعات پیش نہیں آتے ہیں ۔
پاکستان میں خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے سرگرم این جی او عورت فاؤنڈیشن کے مطابق2008 سے اب تک ملک میں غیرت کے نام پرتین ہزار سے زائد خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔












لائیو ٹی وی