• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

چائے کی چاہ بڑھانے والی 9 خوبصورت تصاویر

شائع December 2, 2015

جب بات ہو کسی مشروب کی تو بیشتر پاکستانیوں کا پہلا انتخاب یقینآ چائے کا ہوگا۔

چائے پینے کی عادت ایسی لت ہے جو ایک بار لگ جائے تو اس سے پیچھا چھڑانا ناممکن ہوتا ہے اور اس مشروب کو پسند کرنے والے اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں.

ڈان ڈاٹ کام کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے پراجیکٹ میں بھیجی گئی چائے کی کچھ خاص تصاویر میں سے ہم نے ان 9 تصاویر کا انتخاب کیا ہے جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ چائے کا ایک کپ منگوا لیں گے۔

چائے کو پیالی میں نکالنے سے پہلے کی یہ تصویر یقیناً آپ کا دل جیت رہی ہوگی۔

چائے کو چائے بنانے میں دودھ اور چینی کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے اور دودھ بھری اس چائے سے کون اپنا ہاتھ روک سکتا ہے؟

بارش میں چائے پینے کا مزہ دگنا ہوجاتا ہے۔

ڈھابے کی چائے کسے پسند نہیں ہوگی؟

چائے کا مزہ اس کی چسکی میں ہوتا ہے اور اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو ہماری بات پر یقین ہوجائے گا۔

#DawnWeeklyProject Topic: Chai

A photo posted by Umer Farooq Malik (@umer_farooq_malik) on

خوبصورتی صرف انسانوں میں ہی نہیں چائے میں بھی ہے اور اس تصویر کو دیکھ کر یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے۔

چائے اس وقت تک ہی مزے کی ہے جب تک وہ گرم ہے۔

ایک اور ڈھابہ اور اس پر بنتی چائے آپ کو اپنی گرفت کا شکار کرلے گی۔

ڈھابوں پر چائے بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے برتن بھی وہاں آکر چائے پینے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

انگلش میں پڑھیں.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025